QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری نے آج آل شیعہ پارٹیز کانفرنس بلا لی

4 Jun 2016 01:36

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کے مطابق کانفرنس دن دو بجے شروع ہوگی اور شام چھ بجے مشترکہ پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔آل پارٹیز کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل سمیت تمام شیعہ جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آل شیعہ پارٹی کانفرنس بلا لی ہے۔ یہ کانفرنس آج دن دو بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں منعقد ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان کے مطابق کانفرنس دن دو بجے شروع ہوگی، جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ بعد میں مشترکہ پریس بریفنگ کا اہتمام کیا جائیگا کہ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل سمیت تمام شیعہ جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، اس کے علاوہ ذاکرین اور واعظین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف تئیس روز سے بھوک ہڑتال جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 543115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543115/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-نے-ا-ج-ا-ل-شیعہ-پارٹیز-کانفرنس-بلا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org