QR CodeQR Code

کراچی میں پی آئی اے ٹاؤن شپ کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

4 Jun 2016 14:47

اسلام ٹائمز: پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے، عمارت میں موجود تمام افراد بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نقصان کا اندازہ آگ پر قابو پا لینے کے لگایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پی آئی اے ٹاؤن شپ کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے، جس کے بعد شہر بھر میں موجود فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے ٹاؤن شپ کی ریذیڈنٹ انجینیرنگ عمارت کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے کمرے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ابتدا میں ایئرپورٹ کے فائر ٹینڈرز نے ہی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی، لیکن آگ مسلسل بڑھتے ہی رہی، جس کے بعد شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہے، عمارت میں موجود تمام افراد بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نقصان کا اندازہ آگ پر قابو پا لینے کے لگایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 543191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543191/کراچی-میں-پی-آئی-اے-ٹاؤن-شپ-کی-ریذیڈنٹ-انجینیرنگ-عمارت-لگی-آگ-بے-قابو-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org