QR CodeQR Code

ایران،پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سربراہ کانفرنس اتور کو تہران میں ہوگی، باضابطہ اعلان آج ہوگا

22 May 2009 11:49

ایران پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سربراہ کانفرنس ملتوی ہو کر اب 24مئی کو ہوگی جس میں تینوں ممالک کے صدور ان اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن سے علاقائی استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ صدر زرداری


اسلام آباد:ایران پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سربراہ کانفرنس ملتوی ہو کر اب 24مئی کو ہوگی جس میں تینوں ممالک کے صدور ان اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن سے علاقائی استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ صدر زرداری اس موقع پر ایرانی صدر سے دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔ ایرانی سفیر مشاء اللہ شاکری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کے دفترخارجہ سے رابطہ ہے اور تمام متعلقہ فریقین تیار ہیں۔ ایک سفارتی ذریعہ کے مطابق نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان آج ہو گا۔ 


خبر کا کوڈ: 5432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5432/ایران-پاکستان-اور-افغانستان-سہ-فریقی-سربراہ-کانفرنس-اتور-کو-تہران-میں-ہوگی-باضابطہ-اعلان-آج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org