QR CodeQR Code

سرکاری اداروں میں کرپشن مافیا کی جڑیں کاٹنے کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، سردار شجاع بلوچ

5 Jun 2016 09:59

اسلام ٹائمز: جوہر آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کرپشن میں ملوث دیگر وزراء اور سیاستدانوں کے گرد بھی قانون کا دائرہ تنگ کرنے کی ضرورت ہے، مسلم لیگ ن کے قائدین اور اُن کی پوری ٹیم کرپشن مافیا کی سرپرستی کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خوشاب کے رہنما اور سابق ایم این اے سردار شجاع بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن مافیا اپنی جڑیں مضبوط کر چکا ہے، جنھیں کاٹنے کیلئے اعلیٰ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جوہر آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور اُن کے ساتھیوں کو عدالت عالیہ کی جانب سے سنائی جانیوالی سزا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث دیگر وزراء اور سیاستدانوں کے گرد بھی قانون کا دائرہ تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اور اُن کی پوری ٹیم کرپشن مافیا کی سرپرستی کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 543219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543219/سرکاری-اداروں-میں-کرپشن-مافیا-کی-جڑیں-کاٹنے-کیلئے-اعلی-سطح-پر-اقدامات-اٹھانے-ضرورت-ہے-سردار-شجاع-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org