0
Saturday 4 Jun 2016 17:25

جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہیں، وزیر داخلہ

جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کو دو ماہ کی مہلت دیتے ہیں، وزیر داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزيرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہيں کہ پچھلے سالوں ميں ڈھائی لاکھ شناختی کارڈ اور انتيس ہزار پاسپورٹ بلاک کئے گئے، جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو 2 ماہ مہلت دے رہے ہيں، جعلی شناختی کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام مليں گے، پہلے مرحلے ميں ہر خاندان کے سربراہ کو فيملی کی تصديق کيلئے نادرا کی جانب سے ايس ايم ايس آئے گے، وزيرداخلہ چوہدری نثار نے کلر سيداں ميں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شناختی کارڈ کی تصديق کيلئے فيملی ٹری ميسج پروگرام شروع کررہے ہيں، پہلے مرحلے ميں ڈھائی کروڑ خاندانوں کا فيملی ٹريز ڈيٹا بنے گا اور خاندان کے سربراہ کو نادرا کی جانب سے ميسج آئے گا، چوتھے مرحلے ميں يہ پيغام ہر سم ہولڈر کو جائے گا، چوہدری نثار نے بلاول بھٹو زرداری کے بيان پر رد عمل ديتے ہوئے کہا کہ وہ بچے نہيں ہيں ليکن نابالغ ہيں، پارليمانی نظام ميں وزيراعطم ہی وزيراعظم ہوتا ہے، جس کی غير موجودگی ميں کابينہ ملک چلاتی ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ والوں کو 2 مہينے کی ايمنسٹی دے رہے ہيں، اس دوران وہ سہولت سے فائدہ اٹھائيں۔
خبر کا کوڈ : 543223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش