0
Sunday 5 Jun 2016 08:26

مقبوضہ کشمیر میں چھاپے، بے تحاشہ شلنگ اور یاسین ملک کی دوبارہ گرفتاری

مقبوضہ کشمیر میں چھاپے، بے تحاشہ شلنگ اور یاسین ملک کی دوبارہ گرفتاری
اسلام ٹائمز۔ سرینگر کے مائسمہ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کے ہاتھوں شبانہ چھاپوں، بے تحاشہ شلنگ اور محمد یاسین ملک کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال اور سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ پولیس اور مظاہرین کے مابین پر تشدد جھڑپوں کے دوران شلنگ لاٹھی چارج اور پتھراؤ کے واقعات پیش آنے کے نتیجے میں سیول لائنز میں تناؤ اور کشید گی کا ماحول بنا رہا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس اور فورسز اہلکار چن چن کر بعض رہائشی مکانوں میں داخل ہوئے اور نوجوانوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کا آغاز کیا جس پر لوگوں نے گھروں سے نکل کر مزاحمت کی کوشش کی اور علاقے میں شبانہ احتجاج کے دوران شوروغل بپا کیا۔ اسی اثنا میں پولیس کی ایک ٹیم نے محمد یاسین ملک کی رہائشگاہ کو گھیر ے میں لے لیا جس کے دوران مرد و زن نے زبردست مزاحمت کی۔ عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کو منتشر کر نے کیلئے اس دوران پولیس نے بے تحاشہ شلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ٹائر گیس شل مزاحمتی لیڈر ہلال احمد وار کے گھر کے اندر گرا جس کے نتیجے میں ان کے گھر میں موجود تین بچے زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 543273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش