QR CodeQR Code

اتحاد کے معالے پر ہم برسہا برس تک جیل میں رہنے کو عزیمت سمجھیں گے، یاسین ملک

5 Jun 2016 08:33

اسلام ٹائمز: انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی اور انکے بھارتی آقا سن لیں کہ اتحاد ہمیں جان سے پیارا ہے اور اسکے لئے اگر ہمیں برسہا برس تک جیل میں رہنا پڑے گا تو ہم اسے اپنے لئے باعث عزیمت جانیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ سازشی منصوبوں جن کے تحت یہاں پنڈتوں کے نام پر علیحدہ کالونیاں قائم کرنا، سابقہ فوجیوں کیلئے علیحدہ بستیاں بسانا، انڈسٹرئل پالیسی اور جموی مسلمانوں کے اوپر عذاب و عتاب شامل ہیں کے خلاف کشمیر کا ہر ہر فرد برسر احتجاج ہے۔ ان چاروں معاملات پر پوری قوم متفق و متحد ہے اور انہیں کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں۔ یہی نہیں کشمیر میں رہنے والے دس ہزار سے زائد کشمیری پنڈت اور ہندو بھی ان علیحدہ کالونیوں کے خلاف آواز اُٹھا چکے ہیں۔ محمد یاسین ملک نے احتجاج کے دوران ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہیں صرف اسلئے ٹارگٹ کیا جارہا ہے کیونکہ بھارتی حکام اور انکے ریاستی گماشتے انکے، سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ محمد عمر فاروق کے درمیان اتحاد سے خائف ہیں اور اس اتحاد کیلئے انہیں ذمہ دار مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی اور انکے بھارتی آقا سن لیں کہ اتحاد ہمیں جان سے پیارا ہے اور اسکے لئے اگر ہمیں برسہا برس تک جیل میں رہنا پڑے گا تو ہم اسے اپنے لئے باعث عزیمت جانیں گے۔

یاسین ملک نے کہا کہ سازشی منصوبوں جن کے تحت یہاں پنڈتوں کے نام پر علیحدہ کالونیاں قائم کرنا، سابقہ فوجیوں کیلئے علیحدہ بستیاں بسانا، انڈسٹرئل پالیسی اور جموی مسلمانوں کے اوپر عذاب و عتاب شامل ہیں کے خلاف کشمیر کا ہر ہر فرد برسر احتجاج ہے۔ ان چاروں معاملات پر پوری قوم متفق و متحد ہے اور انہیں کشمیر اور کشمیریوں کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں۔ یہی نہیں کشمیر میں رہنے والے دس ہزار سے زائد کشمیری پنڈت اور ہندو بھی ان علیحدہ کالونیوں کے خلاف آواز اُٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی متفقہ قومی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے بزرگ قائد سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ محمد عمر فاروق کے پاس جاکر اس حوالے سے اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم و ملت کے سبھی طبقوں جن میں سیاسی، سماجی، تجارتی اور ملازم انجمنیں بھی شامل ہیں کے ساتھ ملاقی ہوکر اس اتفاق کو آگے بڑھانے کی جستجو کی۔ لیکن سید علی شاہ گیلانی اور میرواعظ محمد عمر فاروق وغیرہ کے ساتھ ہمارا یہ اتحاد بھارت اور اسکی ریاستی کٹھ پتلیوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔ اسلئے فوراً ہمیں گرفتار کیا گیا۔ یاسین ملک نے کہا کہ دوران حراست اُنکے پاس ریاست کا ایک اعلیٰ آفیسر وارد ہوا اور انہیں اس اتحاد کے خلاف حکومتی غم و غصے سے آگاہ کیا۔ اس آفیسر نے دھمکی دی کہ ریاست اس کام کیلئے ہمیں پانچ برس تک جیل میں رکھ سکتی ہے۔ اور یہ کہ ہماری جماعت کے ایک ایک فرد کو پابند سلاسل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 543274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543274/اتحاد-کے-معالے-پر-ہم-برسہا-برس-تک-جیل-میں-رہنے-کو-عزیمت-سمجھیں-گے-یاسین-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org