0
Sunday 5 Jun 2016 08:44

میرواعظ کشمیر کی لوگوں کے ساتھ آہانت آمیز سلوک اور زیادتیوں کی شدید مذمت

میرواعظ کشمیر کی لوگوں کے ساتھ آہانت آمیز سلوک اور زیادتیوں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو گزشتہ دو روز سے مسلسل اپنی رہائشگاہ میں نظر بند ہیں نے سرکردہ مزاحمتی رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کی کئی روز کی مسلسل حراست سے رہائی کے فوراً ما بعد گرفتاری اور پولیس اور فورسز کی جانب سے ان کے ساتھ آہانت آمیز سلوک اور زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی BJP اور PDP مخلوط سرکار کے کشمیر دشمن منصوبوں اور پالیسیوں کے خلاف ایک موثر اور متحد آواز سے ریاستی حکمران بوکھلاہٹ کے شکار ہو کر غیر انسانی حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ میرواعظ نے کہا کہ محمد یاسین ملک کے گھر میں توڑ پھوڑ، ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور مائسمہ کے علاقے میں عوام کے ساتھ شدید زیادتیاں اور کرفیو کے نفاذ کا عمل حد درجہ غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہے اور اس عمل سے حکمرانوں کی شدید بوکھلاہٹ اور سراسمیگی کا واضح طور اظہار ہورہا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کی آئے روز کی نظر بندی، قدغنیں اور پر امن سرگرمیوں پر پابندیاں اور گرفتاریاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور ریاستی حکومت یہاں کی مزاحمتی قیادت اور حریت پسند عوام کے خلاف پر تشدد اور جارحانہ کاروائیوں سے خود یہاں ایسے حالات پیدا کر رہی جو پر امن ماحول کو مکدر کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 543275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش