QR CodeQR Code

مسلم کانفرنس کو دوبارہ متحرک فعال اور مضبوط بنا رہے ہیں، سردار الطاف

5 Jun 2016 06:46

اسلام ٹائمز: ٹاہلیان کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مسلم کانفرنس کو چھوڑا یا نقصان پہنچایا آج وہ اپنے فیصلے پر شرمندہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس ڈسٹرکٹ سدہنوتی حلقہ پلندری کے اُمیدوار اسمبلی سردار الطاف حسین خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹاہلیان کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مسلم کانفرنس کو چھوڑا یا نقصان پہنچایا آج وہ اپنے فیصلے پر شرمندہ ہیں۔ سردار عتیق احمد خان مسلم کانفرنس کو دوبارہ متحرک فعال اور مضبوط بنا رہے ہیں کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ مجھے ذاتی شہرت یا مفادات کی ضرورت نہیں غریب عوام کی جنگ مفت میں لڑنے آیا ہوں اور فیصلہ کر لیا پیچھے نہیں ہٹوں گا۔


خبر کا کوڈ: 543324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543324/مسلم-کانفرنس-کو-دوبارہ-متحرک-فعال-اور-مضبوط-بنا-رہے-ہیں-سردار-الطاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org