0
Tuesday 7 Jun 2016 09:08

امام خمینی کی 27ویں برسی پر مدینہ پبلک اسکولز کشمیر میں تعلیمی کانفرنس منعقد

امام خمینی کی 27ویں برسی پر مدینہ پبلک اسکولز کشمیر میں تعلیمی کانفرنس منعقد
اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی ایران اور عصر حاضر کی عظیم انقلابی رہنما امام خمینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے العباس ریلیف ٹرسٹ کشمیر اور مدینہ پبلک اسکولز کے زیر اہتمام مدینہ پبلک سکول، آرم پورہ (پٹن) میں ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء و مفکرین نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرکے رہبر انقلاب کے تئیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مولانا محمد عباس انصاری نے انجام دی جبکہ نئی دہلی میں مقیم امام سید علی خامنہ ای کے نمائندے آقای مہدی مہدوی پور نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کانفرنس کو رونق افروز کیا اور ان کے ساتھ دیگر علماء اور دانشور حضرات بھی تشریف فرما تھے۔ مقررین نے امام خمینی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عالم اسلام کا ایک ایسا رہنما قرار دیا جس نے اپنی ذات کو قرآن و سنت کے سانچے میں ڈال کر صرف ایمانی قوت کے بل پر تحریک شروع کی اور ایران میں نہ صرف ہزار سالہ شہنشاہیت کا خاتمہ کیا بلکہ حقیقی معنوں میں اسلامی نظام حکومت کا قیام عمل میں لا کر شہنشاہیت اور آمریت کے پشت پر کھڑی دنیا کی استعماری قوتوں کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
خبر کا کوڈ : 543328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش