QR CodeQR Code

نئی وفاقی کابینہ کے 22 ارکان نے حلف اٹھا لیا، شاہ محمود قریشی نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا

11 Feb 2011 18:37

اسلام ٹائمز:صدر زرداری نے وزراء سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے اہم اراکین ایوان صدر میں موجود تھے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ نئی وفاقی کابینہ کے بائیس ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ صدر آصف علی زرداری نے ارکان سے حلف لیا۔ شاہ محمود قریشی نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا، تقریب میں شرکت نہیں کی۔ نئی وفاقی کابینہ میں بلوچستان سے دو نئے وزرا چنگیز جمالی اور سردار محمد عمر گویجہ بھی شامل ہیں جبکہ فاٹا سے شوکت اللہ شامل ہیں۔ حلف اٹھانے والے نئے وزراء میں نوید قمر، رحمان ملک، ہزار خان بجارانی، منظور وٹو، مخدوم شہاب الدین، چوہدری احمد مختار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کابینہ میں حنا ربانی کھر، ثمینہ گھرکی، بابر اعوان، حفیظ شیخ، ارباب عالمگیر، امین فہیم، شہباز بھٹی، فردوس عاشق اعوان، خورشید شاہ، خدابخش راجڑ، غلام احمد بلور، رضا ربانی اور اسرار اللہ زہری شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر زرداری نے وزراء سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے اہم اراکین ایوان صدر میں موجود تھے۔ حنا ربانی کھر نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔  شاہ محمود قریشی، راجا پرویز اشرف، نذر محمد گوندل، قمر زمان کائرہ نئی کابینہ میں شامل نہیں ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 54337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/54337/نئی-وفاقی-کابینہ-کے-22-ارکان-نے-حلف-اٹھا-لیا-شاہ-محمود-قریشی-اٹھانے-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org