QR CodeQR Code

حکمران سو رہے ہیں اور عوام ان کی چوکیداری کررہے ہیں، سراج الحق

5 Jun 2016 12:51

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرسمس کے موقع پر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی کی جاتی ہے، لیکن رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو قطار میں لگ کر آٹا لینا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ شور میں دبایا نہیں جا سکتا، کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ٹی او آرز پر حکومت کا رویہ درست نہیں۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کرنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرسمس کے موقع پر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی کی جاتی ہے، لیکن رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو قطار میں لگ کر آٹا لینا پڑتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غریب خاندانوں کی کفالت کرے اور مستحقین تک سامان پہنچائے لیکن حکمران سو رہے ہیں اور عوام ان کی چوکیداری کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 543410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543410/حکمران-سو-رہے-ہیں-اور-عوام-ان-کی-چوکیداری-کررہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org