QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

5 Jun 2016 17:54

اسلام ٹائمز: ٹانک میں جلسہ سے خطاب میں انجنیئر داور خان کنڈی، کرنل (ر) امیر اللہ خان مروت، ساجد نواز، خیال زمان خان اور جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں صوبائی وزراء اور ایم پی ایز کرپشن کر رہے ہیں، اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کرپٹ عناصر کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے خیبرپختونخواہ میں پارٹی منشور کو پامال کرنے، عمران خان کے وژن کو روندنے اور عوامی مسائل میں اضافہ کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دیتے ہوئے معاملات کی اصلاح کے لیئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے، ڈیرہ اسما عیل خان میں منتخب بلدیاتی عوامی نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ٹانک سے منتخب ایم این اے انجنیئر داور خان کنڈی، لکی مروت سے ایم این اے کرنل (ر) امیر اللہ خان مروت، پشاور سے ایم این اے ساجد نواز، ہنگو سے ایم این اے خیال زمان خان، مالا کنڈ سے ایم این اے جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں صوبائی وزراء، ایم پی ایز کرپشن کر رہے ہیں، اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کرپٹ عناصر کی سرپرستی میں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس عمران خان کا وژن تھا مگر صوبہ میں گڈگورننس نظر نہیں آ رہی، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت زار ابتر ہے، صوبہ میں عوام کو پینے کا صاف پانی میئسر نہیں، سڑکوں کی حالت پہلے سے بھی بری ہوگئی ہے، ایسی صورتحال میں عمران خان معاملات کا نوٹس لیں۔


خبر کا کوڈ: 543512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543512/تحریک-انصاف-کے-اراکین-قومی-اسمبلی-نے-خیبرپختونخواہ-حکومت-کیخلاف-چلانے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org