0
Monday 6 Jun 2016 06:31

بی ایس ایف اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں پاکستان کا ہاتھ نہیں، آسیہ اندرابی

بی ایس ایف اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں پاکستان کا ہاتھ نہیں، آسیہ اندرابی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی کے اس بیان جس میں انہوں نے بی ایس ایف اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا تھا، کی شدید مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کلومیٹر المبارک اور سنیچر کو بی ایس ایف اور پولیس اہلکاروں کو مقامی مجاہدین نے قتل کیا جو ہر قیمت پر بھارت کے کشمیر پر قبضہ کا اختتام چاہتے ہیں۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ یہ تو بھارت نواز سیاست دانوں کی بڑی پرانی عادت ہے کہ جو بھی واقع پیش آئے اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کر دیتے ہیں۔ ان بھارتی کٹھ پتلیوں کو سمجھنا چاہئے کہ بھارتی افواج جموں کشمیر میں قابض اور ظالم کی حیثیت رکھتی ہیں نہ کہ حفاظتی افواج کی بلکہ ان کا کام ہی کشمیریوں کا قتل عام ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بندوق کی نوک پر کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ رکھا جائے۔ ان افواج اور پولیس کے خلاف صف آراء ہونا اور ان کو نکال باہر کرنا ہر کشمیری کی ذمہ داری ہے۔ ان بی ایس ایف اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں پاکستان کا کوئی رول نہیں اور انہیں حزب المجاہدین سے وابستہ مقامی کشمیری مجاہدین نے ہی قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہی ہے اور ہمیں بس بندوق کی نوک پر الگ رکھا جارہا ہے۔ کشمیری لوگ پاکستان سے محبت رکھتے ہیں اور پاکستانی کشمیر سے۔ آسیہ اندرابی نے اسلام آباد کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے ان بھارتی کٹھ پتلیوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ ساوتھ کشمیر کے بہادر لوگ ہمیشہ سے تحریک پسند رہے ہیں اور انتخابات کا بائیکاٹ کر کے وہ بھارت کے منصوبوں پر پانی پھیر سکتے ہیں۔ انہوں نے وہاں کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی محبوبہ مفتی بھیک کا کٹورا لئے ووٹ مانگنے آئے گی۔ آپ کو انہیں منہ پر بتانا ہوگا کہ تمام ہند نواز سیاست دان ایک جیسے ہی ہیں اور صرف بھارت کے قبضہ کو دوام بخشنے کا کام کرتے ہیں۔ شراب کی بوتل کا لیبل بدلنے سے اس کی اصلیت نہیں بدل سکتی۔
خبر کا کوڈ : 543528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش