0
Monday 6 Jun 2016 16:10

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ مئی کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ مئی کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ پولیس نے ماہ مئی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف 48 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے، ان آپریشنز کے دوران 70 مجرم اشتہاری سمیت 195 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھ کلاشنکوف، چار کالا کوف، تیس رائفلز، 31 بندوق، پستول 26، کارتوس 1047، نصف من منشیات سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔ پولیس نے مئی میں 2906 گھر اور 311 ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دس مقدمات درج کئے۔ ضلع بھر میں 408 مقامات پر SNAp چیکنگ کے ذریعے 225 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین کلاشنکوف، کالا کوف ایک، دو رائفلز، 19 بندوق، 36 پستول، 1120 کارتوس اور 70 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے۔ ضلع بھر میں 1507 تعلیمی اداروں کو سکیورٹی کاجائزہ لیا گیا۔ 1645 حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ مئی کے دوران چیک کئے گئے جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر چار مقدمات درج کئے گئے۔ غیر قانونی طو ر پر رہائش پذیر ایک افغان باشندے کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ البتہ ماہ مئی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث افراد کو پکڑنے میں پولیس کو کامیابی نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 543677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش