QR CodeQR Code

بونیر، دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق

6 Jun 2016 16:38

اسلام ٹائمز: آرمی ایلم کے پہاڑی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تو پہلے سے مورچہ بند دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دو سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بونیر میں دہشت گردوں سے مسلح جھڑپ کے دوران دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے آرمی ایلم کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو پہلے سے مورچہ بند دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آکر دو اہلکار جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن کا دائرہ بڑھا کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جس کے بعد دہشت گردوں کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 543689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543689/بونیر-دہشتگردوں-کے-ساتھ-جھڑپ-میں-دو-سکیورٹی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org