0
Monday 6 Jun 2016 17:30

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ پر دہشتگردانہ حملوں کی اطلاعات کے بعد ان کی نقل و حرکت کم کر دی گئی ہے اور سکیورٹی ادروں نے انہیں تقریبات میں بھی شرکت سے روک دیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے گورنر پنجاب کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے لیہ کے علاقہ انگورا گوٹ فارم میں اس حملے کی منصوبہ بندی کی اور حملے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ سی ٹی ڈی کو اطلاع مل گئی۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 6 دہشتگردوں کو سخت مقابلے کے بعد مار دیا جبکہ 2 دہشتگرد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونیوالے دہشتگردوں کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو خدشہ ہے کہ وہ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اسی خطرے کے پیش نظر گورنر پنجاب کی نقل و حرکت بھی انتہائی محدود کر دی گئی ہے اور وہ کئی روز سے اپنے آبائی گھر ملتان بھی نہیں جا سکے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ادارے انگورا گوٹ فارم سے فرار ہونیوالے 2 دہشتگردوں کو تلاش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 543703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش