QR CodeQR Code

حقوق کی جنگ میں منتخب نمائندوں کیساتھ کھڑے ہیں، یوسف رضا گیلانی

6 Jun 2016 19:47

اسلام ٹائمز: کونسلرز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں رائج موجودہ نظام جمہوریت کی بدترین شکل ہے اور جمہوریت کے چہرے کو مزید بگاڑا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر نومنتخب نمائندوں کو بااختیار نہ بنایا گیا تو بلدیاتی الیکشن صرف ایک سوالیہ نشان بن کر رہ جائیں گے اور جمہوری کلچر پروان چڑھنے کی بجائے بیوروکریسی کے ہاتھوں کھلونہ بن کر رہ جائے گا۔ وہ کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری کی قیادت میں آنے والے عہدے داروں اشفاق ندیم، چوہدری لطیف گجر، نذر روانی اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما میاں منظور قادر قادری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب نمائندوں میں پائی جانے والی تشویش اور ان کی جانب سے کی جانے والی جدوجہد سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بلدیاتی نظام میں کونسلر ایک اکائی کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چایئے تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے قبل بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرتی لیکن چوں کہ موجودہ حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے خوف سے یہ الیکشن کرائے اس لئے آج منتخب نمائندے سڑکوں پر سراپا احتجاج دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں رائج موجودہ نظام جمہوریت کی بدترین شکل ہے اور جمہوریت کے چہرے کو مزید بگاڑا جا رہا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ حقوق کی جنگ میں منتخب نمائندوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلدیاتی ایکٹ میں تبدلی کر کے بلدیاتی اداروں کو فعال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنا اور منتخب نمائندوں کا بااختیار بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 543731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543731/حقوق-کی-جنگ-میں-منتخب-نمائندوں-کیساتھ-کھڑے-ہیں-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org