QR CodeQR Code

سفیر حسین شہانی دوبارہ ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل منتخب

6 Jun 2016 20:32

اسلام ٹائمز: نو منتخب سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عید کے بعد بھکر کی غیور عوام قائد وحدت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی اور ہمارا یہ احتجاج کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ اس ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے اضلاع کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے مختلف اضلاع کے دورے۔ ایم ڈبلیو ایم بھکر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس مقامی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے یونٹس کے ذمہ داران اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے سفیر حسین شہانی (ایڈووکیٹ) کو دوبارہ مجلس وحدت مسلمین کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عید کے بعد بھکر کی غیور عوام قائد وحدت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی اور ہمارا یہ احتجاج کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ اس ظالمانہ اور کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 543757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543757/سفیر-حسین-شہانی-دوبارہ-ایم-ڈبلیو-ضلع-بھکر-کے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org