0
Monday 6 Jun 2016 23:28

فاروق ستار کا بیان اندر کے چور کو چھپانے کی کوشش ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم

فاروق ستار کا بیان اندر کے چور کو چھپانے کی کوشش ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان مختار امامی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما جناب فاروق ستار کے دنیا نیوز کے پروگرام پہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں اور نہ ہی کسی جماعت کے خلاف پروپیگنڈے پر یقین رکھتی ہے۔ فاروق ستار کی مجلس وحدت پر بےبنیاد الزام تراشی دراصل اپنے اندر کے چور کو چھپانے کی کوشیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کیمطابق انتہا پسندی اور دہشت گردی سے پاک دیکھنا چاہتی ہے۔ ہماری جدوجہد پرامن و خوشحال پاکستان کیلے ہے، جس میں محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہو۔ جہاں نفرت، تشدد، بھتہ خوری اور قتل عام نہ ہو۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت کے قائدین نے کئی بار ملاقاتوں کیلے آنیوالے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کو واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اپنی جماعت میں موجود شیعہ مخالف عناصر اور شیعہ قتل عام میں ملوث گروپس کو پارٹی سے نکالیں، جس پر ان رہنماوں نے رضامندی کا اظہار بھی کیا تھا۔ مجلس وحدت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید خرم ذکی کے جنازہ میں متحدہ مخالف نعرہ بازی کا مجلس وحدت سے کوئی تعلق نہیں اور انکی جماعت اسطرح کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتی۔
خبر کا کوڈ : 543825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش