QR CodeQR Code

پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ اسلامی ملک ہونے کے باوجود اس کا بجٹ آئی ایم ایف بناتا ہے، جمعہ خان

7 Jun 2016 10:25

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کا ہے، اس میں عام شہری کے لئے کچھ نہیں ہے، غریب کے استعمال کی چیزوں کو مہنگا کردیا گیا ہے، ادویات کے مہنگے کرنے سے غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القران سرگودہا کے ضلعی کوآرڈینیٹر جمعہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا بجٹ پیش کرنے والا آئی ایم ایف کا منشی ہے، ملک پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اسلامی ملک ہونے کے باوجود اس کا بجٹ آئی ایم ایف بناتا ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ صرف امیروں کا ہے، اس میں عام شہری کے لئے کچھ نہیں ہے، غریب کے استعمال کی چیزوں کو مہنگا کردیا گیا ہے، ادویات کے مہنگے کرنے سے غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے اور خود عرصہ سے اقتدار میں رہنے والے ہسپتال تو بنایا نہیں البتہ خود اپنا علاج کرانے بیرون ملک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بجٹ کو عوام دوست بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غریب عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 543829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543829/پاکستان-کی-بد-قسمتی-ہے-کہ-اسلامی-ملک-ہونے-کے-باوجود-اس-کا-بجٹ-آئی-ایم-ایف-بناتا-جمعہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org