QR CodeQR Code

دوست محمد محسود پی ٹی آئی فاٹا کے چیف آرگنائزر مقرر

7 Jun 2016 00:04

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوست محمد قبائلی علاقوں میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی سمیت دیگر جملہ امور کے ذمہ دار ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن مرکزی سیکٹری اطلاعات نعیم الحق کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے اور دوست محمد محسود قبائلی علاقوں میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی سمیت دیگر جملہ امور کے ذمہ دار ہونگے۔ واضح رہے کہ دوست محمد محسود نے 2013 کے الیکشن میں جنوبی وزیرستان حلقہ این اے بیالیس سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دوست محمد محسود عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 543839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/543839/دوست-محمد-محسود-پی-ٹی-ا-ئی-فاٹا-کے-چیف-ا-رگنائزر-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org