0
Saturday 12 Feb 2011 15:09

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر امریکا نے کوئی دھمکی نہیں دی،حسین حقانی

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر امریکا نے کوئی دھمکی نہیں دی،حسین حقانی
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے تردید کر دی ہے کہ انہیں کسی امریکی اہلکار نے کوئی دھمکی دی نہ ہی کسی نے انہیں انتہائی اقدامات کرنے کے بارے میں بتایا۔ امریکی سفارت خانے نے بھی کہا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان کو دھمکی دینے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی میڈیا کی خبر گمراہ کن ہے۔ حسین حقانی نے یہ بات ایک سماجی ویب سائٹ پر تحریر کیے گئے پیغام میں بتائی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سمیت انہیں کسی نہ تو ذاتی نوعیت کی دھمکی دی ہے اور نہ انتہائی اقدامات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی خبر بے بنیاد ہے، پاکستان کو دھمکی دینے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں۔ 
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر اور اس بارے میں اطلاعات گمراہ کن ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ حسین حقانی نہ تو پاکستان جا رہے ہیں اور نہ ہی انہیں پاکستان جانے کے لیے کہا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کے سفیر واشنگٹن میں ہیں۔
اس سے پہلے ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں سفارتی ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ امریکا نے پاکستان پر واضح کر دیا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارت خانہ بند کیا جا سکتا ہے، پاکستانی سفیر حسین حقانی کو امریکا سے نکالا جا سکتا ہے اور پاکستانی صدر آصف زرداری کا دورہ امریکا بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کی وائٹ ہاوس میں طلبی بھی کی گئی ہے۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق امریکا سمجھتا ہے لاہور پولیس پر حکومت پاکستان کا کنٹرول نہیں۔
خبر کا کوڈ : 54391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش