0
Tuesday 7 Jun 2016 12:51

کوہاٹ، 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد گرفتار

کوہاٹ، 10 لاکھ روپے سر کی قیمت والا دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور دو دستی بم برآمد کر لیے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گرد کا نام گلاب شیر ہے اور اس کا تعلق کوہاٹ کے علاقے زرگڑی سے ہے۔ گلاب شیر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتا ہے اور وہ قتل، اقدامت قتل، دہشت گردی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ جس کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے 10 لاکھ روپے رکھی تھی۔
خبر کا کوڈ : 543926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش