QR CodeQR Code

عزیر بلوچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر

7 Jun 2016 17:47

اسلام ٹائمز: انسداد دہشتگردی عدالت میں دوران عدالت کو بتایا گیا کہ عزیر بلوچ کے خلاف 4 مقدمات کلاکوٹ اور فرئیر تھانے میں درج ہیں، اور یہ مقدمات عزیر بلوچ کے خلاف پولیس اہلکاروں کے قتل اور حملوں کے الزام میں درج کئے گئے ہیں، عدالت نے تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کو بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عزیر بلوچ پر مقدمات کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ عزیر بلوچ کے خلاف 4 مقدمات کلاکوٹ اور فرئیر تھانے میں درج ہیں، اور یہ مقدمات عزیر بلوچ کے خلاف پولیس اہلکاروں کے قتل اور حملوں کے الزام میں درج کئے گئے ہیں۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کو بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 544033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544033/عزیر-بلوچ-پر-مقدمات-کی-سماعت-کیلئے-30-جون-تاریخ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org