0
Tuesday 7 Jun 2016 18:41

نوازشریف حکومت کا چوتھا بجٹ عوام کے لیے مایوس کن ہے، لیاقت بلوچ

نوازشریف حکومت کا چوتھا بجٹ عوام کے لیے مایوس کن ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ماہ رمضان اہل ایمان میں تقویٰ، رجوع الی اللہ اور توبہ و استغفار کا ماحول بنانے کے لیے ہے تاکہ اہل ایمان اللہ کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرت سے مستفید ہو جائیں۔ رمضان میں سرکش جن اور شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں۔ اہل ایمان کے لیے نیک اعمال کی آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ ماہ رمضان پوری امت کے لیے خیرو برکت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے اعلانات کے ساتھ مہنگائی تو عروج پر جارہی ہے عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔ سود کی لعنت میں جکڑا معاشی نظام اور آئی ایم ایف اور عالمی قوتوں کے سامنے کشکول پھیلانے والے خود انحصاری کی بنیاد پر معاشی بحران کا خاتمہ نہیں کر سکتے۔ نوازشریف حکومت کا چوتھا بجٹ عوام کے لیے مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں بلاتاخیر ٹی او آرز بنائیں تاکہ کرپٹ عناصر حکومتی یا اپوزیشن پارٹی میں ہوں، سب کا بلاامتیاز احتساب اور بلاامتیاز تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کی تحریک جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 544044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش