QR CodeQR Code

تکفیری گروہ داعش نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

عراق کے مقدس شہر کربلا معلٰی میں دہشتگردانہ کار بم دھماکہ، 10 افراد شہید 26 سے زائد زخمی

7 Jun 2016 18:51

اسلام ٹائمز: دھماکہ جس مقام پر ہوا ہے وہ حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیھماالسلام کے حرم مطہر سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تکفیری گروہ داعش نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ مئی کے مہینے میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں آ ٹھ سو سڑسٹھ عراقی جاں بحق اور ایک ہزار چار سو انسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے مقدس شہر کربلائے معلٰی میں ایک دہشتگردانہ کار بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ کربلائے معلٰی میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشتگردانہ کار بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور چھبیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ کربلا شہر کے مرکز میں واقع الحسین پل کے قریب ہوا۔ عراقی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ دھماکہ جس مقام پر ہوا ہے وہ حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیھماالسلام کے حرم مطہر سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تکفیری گروہ داعش نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ مئی کے مہینے میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں آ ٹھ سو سڑسٹھ عراقی جاں بحق اور ایک ہزار چار سو انسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ پچھلے چند مہینے میں عراقی افواج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد دہشتگردوں نے شہری علاقوں میں اپنی دہشتگردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 544107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544107/عراق-کے-مقدس-شہر-کربلا-معل-ی-میں-دہشتگردانہ-کار-بم-دھماکہ-10-افراد-شہید-26-سے-زائد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org