0
Wednesday 8 Jun 2016 08:37

آئی جی گلگت بلتستان کی سربراہی میں رمضان میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس

آئی جی گلگت بلتستان کی سربراہی میں رمضان میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے  اجلاس
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی سربراہی میں رمضان المبارک کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر گلگت میں ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رینجرز کے ڈی آئی جیز اور متعلقہ ایس ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں رمضان المبارک کے دوران مساجد اور دیگر مقامات کے لئے ترتیب دیئے گئے سکیورٹی پلان سے متعلق پولیس سربراہ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے کی آمد ہے اور جی بی پولیس کی کوشش ہے کہ کوئی شرپسند یا ملک دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو، اس لئے دوران تراویح گلگت بلتستان کی تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائیگا۔ تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جائے، گشتی پولیس کی ٹیموں میں اضافہ کیا جائے، انٹر ڈسٹرکٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعلق قائم رکھا جائے، چیکنگ کے وضع کردہ نظام پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے رمضان المبارک کے دوران امن اور بھائی چارے کی موجودہ فضا کو برقرار رکھنے کے لئے مساجد بورڈ کے اراکین، کمیونٹی پولیس کے اہلکاران محلہ کمیٹیوں اور دیگر عمائدین علاقہ کے ساتھ رابطے تیز کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے لہٰذا ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے تحفظ کے لئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائیں جائے۔
خبر کا کوڈ : 544122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش