0
Wednesday 8 Jun 2016 08:46

گلگت، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے کے ایس ایف کے 3 اہلکار معطل

گلگت، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے کے ایس ایف کے 3 اہلکار معطل
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر کے ایس ایف کے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک چینی باشندہ اسلحہ لیکر غیرقانونی طور پر خنجراب بارڈر کو پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوا تھا، جس پر آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر خنجراب سکیورٹی فورس کے انچارچ انسپکٹرحامد، سب انسپکٹراعجاز اور سسٹم انچارج کے ایس ایف کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پولیس سربراہ نے ایس ایس پی ہنزہ کو کے ایس ایف کی اضافی ذمہ داری نبھانے کے احکامات جاری کیے، جبکہ چینی باشندے کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے پر یو پی ایچ سی شریف کے ایس ایف کو 10 ہزار روپے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ فرائض کے دوران غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے لئے پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں ہے اور غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکار گلگت بلتستان پولیس کا اثاثہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 544123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش