QR CodeQR Code

پاک چین دوستی اپنی جگہ مگر سنکیانگ کے مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں، پروفیسر ساجد میر

8 Jun 2016 09:36

اسلام ٹائمز: لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو چین کے رویہ کیخلاف احتجاج کرنا چاہیے، اگر یہی پابندی امریکہ یا کسی مغربی ملک میں لگی ہوتی تو طوفان برپا ہوجاتا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت کی طرف سے سنکیانگ کے مسلمانوں پر روزہ رکھنے پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی اپنی جگہ مگر ہم سنکیانگ کے مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو چین کے رویہ کیخلاف احتجاج کرنا چاہیے، اگر یہی پابندی امریکہ یا کسی مغربی ملک میں لگی ہوتی تو طوفان برپا ہو جاتا، سنکیانگ کے مسلمانوں کے ساتھ چین کے حکام کا رویہ عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، طاقت کے زور پر کسی عقیدہ کو ختم کرنے کا رویہ ناقابل قبول اور غلط ہے۔


خبر کا کوڈ: 544125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544125/پاک-چین-دوستی-اپنی-جگہ-مگر-سنکیانگ-کے-مسلمانوں-کیساتھ-امتیازی-سلوک-برداشت-نہیں-پروفیسر-ساجد-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org