0
Wednesday 8 Jun 2016 14:50

لاہور، پسند کی شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا

لاہور، پسند کی شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا
اسلام ٹائمز۔ پسند کی شادی کرنے پر والدہ نے بیٹی کو زندہ جلادیا۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے والدہ کو گرفتار کرلیا۔ لاہور کے فیکٹری ایریا میں زینت نامی لڑکی نے 29 مئی کو حسن نامی لڑکے سے کورٹ میرج کی تھی۔ جس پر اس کا اپنی ماں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ 3 جون کو زینت کے گھر والے آکر اسے لے گئے اور حسن کے گھر والوں سے وعدہ کیا کہ ایک ہفتے کے بعد عزت سے باقاعدہ رخصت کریں گے۔ اس دوران لڑکی کا اپنے سسرال میں ٹیلی فون پر رابطہ رہا، مگر چار روز بعد ہی والدہ گھر کا مین گیٹ بند کرکے زینت پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ اس کی چیخیں سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو جھلسی ہوئی زینت سیڑھیوں پر موجود تھی، پولیس نے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے والدہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علی الصبح گھر سے زینت کے چیخنے چلانے کی آوازیں سنائی دیں تاہم جب اہل علاقہ ان کے گھر پہنچے تو دروازے کو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کوئی بھی گھر میں داخل نہیں ہوسکا۔ ایک گھنٹہ تک زینت کے چیخنے چلانے کی آوازیں آتی رہیں لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔
خبر کا کوڈ : 544204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش