QR CodeQR Code

مسلم مخالف طاقتیں اس سے خوش ہیں کہ مسلمان آج انتشار کا شکار ہیں، مولانا جمیل احمد

8 Jun 2016 17:32

اسلام ٹائمز: انہوں نے آپسی اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا آج سیاسی، سماجی مسلم پسماندگی کی مختلف وجوہات ہیں، جن میں تعلیم سے دوری اور آپسی انتشار سر فہرست ہے، اللہ تعالی اور اسکے نبی پاک (ص) نے اتحاد کو مضبوطی اور ترقی کا زینہ بتلایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے خاص موقعہ پر مولانا حافظ جمیل احمد نانکوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اعمال کا دار و مدار نیتوں پر منحصر ہے تمام مسلمانوں کو دینی و ملی امور میں اخلاص کے ساتھ کام کرنا چاہیے، سب سے اہم یہ ہے کہ ہم روزہ، نماز، تلاوت، تراویح کے علاوہ اور تمام نیک اعمال خلوص کے ساتھ انجام دیں، انہوں نے آپسی اتحاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا آج سیاسی، سماجی مسلم پسماندگی کی مختلف وجوہات ہیں، جن میں تعلیم سے دوری اور آپسی انتشار سر فہرست ہے، اللہ تعالی اور اسکے نبی پاک (ص) نے اتحاد کو مضبوطی اور ترقی کا زینہ بتلایا ہے، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلم مخالف طاقتیں اس سے خوش ہیں کہ مسلمان آج انتشار کا شکار ہیں اور اسلام ناب کو نہیں اپنا رہے ہیں اور راہ راست سے بھٹک رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس میں درگذر اور معافی کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر سے معاف کرنے کا مادہ ختم ہوچکا ہے، جو اللہ کی صفت خاص ہے، بس ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنا رویہ تبدیل کریں اور سچ پر قائم رہ کر دین کو عام کریں۔


خبر کا کوڈ: 544261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544261/مسلم-مخالف-طاقتیں-اس-سے-خوش-ہیں-کہ-مسلمان-آج-انتشار-کا-شکار-مولانا-جمیل-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org