QR CodeQR Code

سابق وزیر اعظم گیلانی سے جماعت اہلسنت کے وفد کی ملاقات، علی حیدر کی بازیابی پر مبارکباد

8 Jun 2016 18:23

اسلام ٹائمز: ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحاد امت، قومی یکجہتی اور ملک میں قیام امن کیلئے علما ومشائخ کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے وہ اپنی رہائش گاہ پر جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ فاروق خان سعیدی کی قیادت میں علما و مشائخ اور مذہبی قائدین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت بھی کی۔ اس موقع پر وفد نے سید یوسف رضا گیلانی کے صاجزادے سید علی حیدر گیلانی کی بحفاظت بازیابی پر انہیں مبارکباد بھی دی۔ وفد میں جماعت اہلسنت کے علامہ سید رمضان شاہ فیضی، قاری خادم حسین سعیدی، مولانا سعید احمد فاروقی، قاری فیض بخش رضوی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، مولانا ارشد علی بلوچ، پیر سید طیب سلطان بخاری، پیر اشفاق احمد بخاری، علما و مشائخ کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد صدیق قادری، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی، قاری محمد سہیل سعیدی، انجمن نوجوانان اسلام کے مرکزی رہنما عمر فاروق لودھی اور انجمن فروغ تجوید و قرات کے قاری محمد سعید نقشبندی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 544266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544266/سابق-وزیر-اعظم-گیلانی-سے-جماعت-اہلسنت-کے-وفد-کی-ملاقات-علی-حیدر-بازیابی-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org