0
Wednesday 8 Jun 2016 23:43

تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کی مذمت

تحریک انصاف کی شیریں مزاری سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی جانب سے شیری مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، نعیم الحق کہتے ہیں اس بےہودگی پر خواجہ آصف کو الٹا لٹکا کر جوتے مارنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے خواجہ آصف کے شیریں مزاری سے متعلق بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، نعیم الحق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف نے معزز خاتون رکن پارلیمنٹ کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر بیہودگی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جس پر خواجہ آصف کو الٹا لٹکا دینا چاہئیےاور پچیس جوتے صبح اور پچیس جوتے شام کو مارے جانے چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 544301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش