0
Wednesday 8 Jun 2016 23:56

حکومت کو دی گئی مہلت کے بعد لانگ مارچ کریں گے، علامہ حسن ظفر نقوی

حکومت کو دی گئی مہلت کے بعد لانگ مارچ کریں گے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف بھوک ہڑتال ستائیسویں روز بھی جاری رہی۔ کہتے ہیں کہ آخری دم تک مطالبات کی منظوری کیلئے بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ستائیس روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف شخصیات اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ میں مولانا حسن ظفر، مولانا احمد اقبال، اعجاز بہشتی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں 30 سے زائد مقامات پر علامتی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری ہیں۔ رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بنایا جانے والا نیشنل ایکشن پلان عام شہریوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ گلگت اور پارا چنار میں اہل تشیع کی زمینوں پر زبردستی قبضے کئے جا رہے ہیں، مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ علامہ حسن ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت کو عید تک کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 544302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش