10
0
Thursday 9 Jun 2016 02:40

افسوس کی بات ہے کہ برصغیر پاک و ہند سے میرے مقلدین کم ہیں، آیت اللہ العظمٰی بشیر حسین نجفی

افسوس کی بات ہے کہ برصغیر پاک و ہند سے میرے مقلدین کم ہیں، آیت اللہ العظمٰی بشیر حسین نجفی
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمٰی شیخ بشیر حسین نجفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں متحرک بڑی شیعہ جماعتوں کے سربراہان کو بارہا کہہ چکا کہ میرے پاس آئیں، انہیں اتحاد بین المومنین کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق دینا چاہتا ہوں۔ بارہا کہنے کے باوجود کسی نے میری بات نہیں سنی۔ افسوس کی بات ہے کہ برصغیر پاک و ہند سے میرے مقلدین کم ہیں۔ اس خطہ سے میں پہلا مرجع ہوں، عمر کا بیشتر حصہ گزر گیا، لیکن میری قدر نہیں کی گئی، بروز قیامت امام زمانہ سے شکایت کرونگا کہ میری قوم نے میری بات نہیں سنی۔ نجف الاشرف میں نمائندہ اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کے دوران مرجع عالیقدر کا کہنا تھا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای میرے بیٹے کو گلے لگا کر ملے، خبر پورے میڈیا پر چلی، اسی طرح ایرانی قونصلر اور نجف الاشرف میں موجود رہبر معظم کے نمائندے مجھ سے ملنے آتے رہتے ہیں۔ مراجع کے مابین ٹکراو کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ قوم کا فریضہ ہے کہ علمائے کرام کی اطاعت کریں۔ زیارات کے بعد انسان کے کردار میں واضح تبدیلی واقع ہونے چاہیے، وگرنہ ضریح کے پاس چلے جانے سے جنت کے مالک نہیں بن سکتے۔
خبر کا کوڈ : 544329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

اسلام ٹائمز والوں بھولے بھالے آیت اللہ کا انٹرویو کرکے مرجعیت کی توہین مت کرائیں۔ اس سے تشیع کی بےعزتی ہو رہی ہے اور لوگوں میں قوم تماشا بن جائیگی، کچھ اپنی عقل سے بھی کام لے لیا کریں کہ کونسی چیز چلنے والی ہے اور کونسی نہیں۔
Iran, Islamic Republic of
بهائی اسلام ٹائم ہے ہی ایسا، جس طرح آج کل راجہ کو اٹها رکها ہے۔
Iraq
افواہیں اڑانے والے اس خبر سے سخت پریشان ہیں، افواہیں اڑائی جاتی ہیں کہ مراجع میں ٹکراو کی کیفیت ہے، اچھا کیا گیا کہ ان سے سوال کیا گیا، جس کا جواب نفی کی صورت میں آیا، علمائے کرام کے مابین موجود علمی تفاوت سے سوء استفادہ کرنے والی طاقتوں کی اس خبر سے شکست ہوئی۔
Iran, Islamic Republic of
سلام ۔۔ اسلام ٹائمز کے مسئولین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے نمائندگان کو یہ بتائیں کے کسی عالم دین کا مسخرہ نہیں کرتے ۔۔ عالم دین عالم دین ہی ہوتا ہے نہ کہ چھوٹا بھائی۔۔ اگر وہ ان کی تقلید نہیں کرتے تو نہ کریں میں خود بھی ان کا مقلد نہِیں ہوں مگر وہ عالم دین تو ہیں، ان کی عزت کرنی چاہیے۔۔ آپ کے نمائندے نے یہ خبر خود ہی whatsapp کے ایک گروپ میں شیئر کی اور پھر خود ہی اس کا مسخرہ اڑایا۔۔ اور دوسرا اسلام ٹائمز کے مسئولین اپنے نمائندوں کو بتائیں کہ بیٹا خبر اور انٹرویو میں کیا فرق ہوتا ہے، یہ خبر ہے یا انٹرویو ۔۔۔۔
سجاد مهدوی
Pakistan
برادر عزیز! مجهے تو اسلام ٹائمز كے اس انٹرویو پر شك هے۔۔۔۔۔۔۔۔
كیونكه میرا خیال هے كه جو شخص عرصه دراز سے نجف اشرف میں مقیم هو اور مراجعین كے لیول كا فرد هو، وه تقلید كا ایسا بهوكا نهیں هوسكتا اور نه اتنی گری هوئی بات كرسكتا هے ۔۔۔۔ مجهے یقین نهیں آتا۔
Iraq
salam
bradran yeh khabar bilkul darust hai mein ittefaq say is mehfil men mojod tha jb Ayatullah numainda islam time sy baat kr rhay thay is men kisi kism ki ghalat bayani nai ki gai balkay masbat baton ko likha gaya hai ap tamam huse zan sy kam lein.
mansoor.mirani.110@gmail.com
Mansoor
Iraq
یه خبر صحیح هي اتفاق سی مین بهی اس وقت وهان موجود تها.
abdur razzaq baloch
Iraq
salam, guzarish hai k banda sindh kay qafla k sath najaf mein hai aur itifaqan is moqa per mojood tha jab numainda islam times k sath Ayatollah Bashir ki bat ho rahi thee, yeh khabar darust hai,. Khuda Hafiz Abdur Razzaq Larkana Sindh
سائرہ ہاشمی
Pakistan
یہ تو انتہائی افسوس کی بات ہے، اس لئے اس بات کا غم منانا چاہیئے۔ لہذا خوب قمہ زنی کرو، خوب زنجیر زنی کرو، تاکہ ان کے مقلدین کی تعداد میں اضافہ ہوسکے۔
سید عقیل حیدر زیدی از مشہد مقدس
Iran, Islamic Republic of
سلام علیکم۔
اسلام ٹائمز کی ٹیم سے گزارش ہے کہ حالات و واقعات کے تناظر میں اپنی پالیسی پر غور کریں اور کوئی بھی ایسی بات اسلام ٹائمز کے پیج پر نہیں آنی چاہیے جس سے فرقہ پرستی، گروہ بندی اور کسی کی طرفداری کی بو بھی آتی ہو، کیونکہ کئی دفعہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اسلام ٹائم نے ایسی خبر یا انٹرویو نشر کیا ہے جو سوال برانگیز تھا اور پڑھنے والوں کے ذہنوں میں بہت سے سوالات جنم لینے کا باعث بنا اور دوسرے اس سے کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں وہ تو اور، خود ہمارے مکتب کے لوگ بھی ان کی پالیسی سے مطمئن نہیں ہیں، لہٰذا گزارش ہے کہ اپنی روش کو غیر جانبداری پر مبنی قرار دیتے ہوئے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو ادا کریں۔ شکریہ
ہماری پیشکش