QR CodeQR Code

اقوام متحدہ،بھارتی وزیر خارجہ کی بدحواسی،غلطی سے پرتگالی وزیر خارجہ کی تقریر پڑھ گئے

12 Feb 2011 12:58

اسلام ٹائمز:ایس ایم کرشنا مسلسل چار منٹ تک پرتگالی وزیر خارجہ کی تقریر پڑھتے رہے،جس پر اجلاس میں چے مگوئیاں شروع ہو گئیں اور شرکاء نے ایک دوسرے سے مسکراہٹوں کا تبادلہ شروع کر دیا


نیویارک:اسلام ٹائمز-اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ نے سنگین غلطی کرتے ہوئے اپنی تقریر کے بجائے پرتگالی وزیر خارجہ کی تقریر پڑھ دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس کا موضوع عالمی سطح پر پائیدار امن اور ترقی کے درمیان تعلق تھا۔ اجلاس میں سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں اس وقت مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی جب بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے تقریر شروع کی۔ اس دوران انہیں احساس ہی نہ ہوا کہ وہ اپنے ملک کی نہیں بلکہ پرتگال کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ ایس ایم کرشنا مسلسل چار منٹ تک پرتگالی وزیر خارجہ کی تقریر پڑھتے رہے جس پر اجلاس میں چے مگوئیاں شروع ہو گئیں اور شرکاء نے ایک دوسرے سے مسکراہٹوں کا تبادلہ شروع کر دیا۔ اس صورتحال پر ایس ایم کرشنا کے عملے میں شامل ایک سردار جی اٹھے اور انہوں نے کرشنا کی توجہ تقریر کے اصل مسودے پر دلائی۔ جس پر بھارتی وزیر خارجہ حواس باختہ نظر آئے اور انہیں خفت اٹھانا پڑی۔ اجلاس کے بعد بھی یہ دلچسپ صورتحال موضوع گفتگو بنی رہی۔


خبر کا کوڈ: 54450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/54450/اقوام-متحدہ-بھارتی-وزیر-خارجہ-کی-بدحواسی-غلطی-سے-پرتگالی-تقریر-پڑھ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org