0
Thursday 9 Jun 2016 17:31

ٹی او آرز پہلی بار نہیں بنے، خواہش ہے کہ جمہوریت قائم رہے، یوسف رضا گیلانی

ٹی او آرز پہلی بار نہیں بنے، خواہش ہے کہ جمہوریت قائم رہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹی او آرز پہلی مرتبہ نہیں بنے۔ حکومتوں کے خلاف کمیشن اور ٹی آر اوز پہلے بھی بنتے رہے ہیں۔ مگر وقت آنے پر ہمیشہ سب واضح ہو جاتا ہے۔ بعض لوگ ہر دور میں جمہوریت کے درپے رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بیٹے علی حید گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دینے کے لیئے آنے والے ایم پی اے سلطانہ شاہین کی زیر قیادت آنے والے مسلم لیگی خواتین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی رہائی کیلئے وزیراعظم اور وزارت داخلہ کا کردار میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مشکلات سے گھبرانے وا لے نہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے سید یوسف رضا گیلانی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر حمیدہ خانم، فہمیدہ خانم، سہیلاں اقبال بھی ہمراہ تھیں۔ دریں اثنا سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت اور علما کی دعاؤں سے علی حیدر کی بازیابی یقینی ہوئی۔ ملکی سیاست اور استحکام کے لیئے علما اہل حدیث کا کردار ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بیٹے علی حید گیلانی کی بازیابی پر ضلعی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث اعلی علامہ عنایت اللہ رحمانی کی قیادت مبارکباد دینے کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ عنایت اللہ رحمانی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرکی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ہم نے جمہوری اقدار کے فروغ کے لیئے مثبت، تعمیری سیاست کی ہے۔ سٹی ناظم مرکزی جمعیت قاری عطا اللہ عزیزی، حافظ طاہر محمود، عبدا لحئی اثری، قاری ہدایت اللہ رحمانی، قاری محمد عبدا للہ و دیگر نے سید یوسف رضا گیلانی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 544533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش