QR CodeQR Code

سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب، بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی

9 Jun 2016 17:41

اسلام ٹائمز: آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس 11 جون کو طلب کیا جا چکا ہے، اور وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کیلئے سندھ اسمبلی کا اجلاس 11 جون کو طلب کیا جا چکا ہے، اور وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دینے کیلئے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 544535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544535/سندھ-کابینہ-کا-اجلاس-کل-طلب-بجٹ-تجاویز-کی-منظوری-دی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org