QR CodeQR Code

اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے بڑے دشمن امریکی حکام ہیں، ایڈمرل فدوی

9 Jun 2016 15:38

اسلام ٹائمز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ڈرون یونٹ کے معائنے کے موقع پر ایڈمرل کا کہنا تھا کہ بعض چھوٹے اور کمزور ملکوں کی دشمنی اپنی جگہ لیکن اصل دشمن امریکا ہے، جسے دنیا میں دوسرے لوگ ایک بڑی مادی طاقت کے طو پر تسلیم کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے کہا ہے کہ ڈرون طیاروں کا یونٹ سپاہ کی بحریہ کی دفاعی اور آپریشنل توانائیوں کا پانچواں مضبوط ستون ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے سپاہ کے ڈرون یونٹ کے معائنے کے موقع پر کہا کہ اطلاعات و معلومات کے حصول اور کارروائیوں کی انجام دہی میں ڈرون یونٹ کا کردار بہت ہی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون طیاروں کا شعبہ سپاہ کی بحریہ کا ایک بہت ہی اہم شعبہ ہے۔ ایڈمرل فدوی نے کہا کہ بحری جنگی بیڑے، کمانڈوز، میزائل اور فضائی شعبے بھی سپاہ کی بحریہ کی دفاعی اور آپریشنل توانائیوں کاستون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے وقت گذرتا جا رہا ہے، دنیا کی مسلح افواج میں ڈرون طیاروں کی اہمیت اور کردار پہلے سے زیادہ نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر علی فدوی نے کہا کہ دشمن کی شناخت اسلامی انقلاب کی اہم خصوصیت اور معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے بڑے دشمن امریکی حکام ہیں۔ سپاہ کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ بعض چھوٹے اور کمزور ملکوں کی دشمنی اپنی جگہ لیکن اصل دشمن امریکا ہے، جسے دنیا میں دوسرے لوگ ایک بڑی مادی طاقت کے طو پر تسلیم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 544568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544568/اسلامی-جمہوریہ-ایران-کے-سب-سے-بڑے-دشمن-امریکی-حکام-ہیں-ایڈمرل-فدوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org