0
Thursday 9 Jun 2016 21:47

پشاورمیں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

پشاورمیں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ مندرا خیل میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنے 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے مندرا خیل میں پچکی روڈ پر واقع ایک مکان کی چھت عین اس وقت گر گئی جب گھر میں مقیم افراد سو رہے تھے، واقعے کے فوری بعد محلے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا اور ایک خاتون اور 2 بچوں کو زخمی حالت میں نکال لیا جب کہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔  مقامی افراد نے تینوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لقمہ اجل بننے والے آپس میں ماں بیٹے ہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 544575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش