0
Thursday 9 Jun 2016 21:56

ملتان میں غربت سے تنگ خاتون نے 2 بیٹیوں کی زندگی کا خاتمہ کر کے خود کشی کر لی

ملتان میں غربت سے تنگ خاتون نے 2 بیٹیوں کی زندگی کا خاتمہ کر کے خود کشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقہ گرے والا کی رہائشی خاتون نے غربت سے تنگ آکر پہلے اپنی دو ننھی بچیوں کو تیزاب پلا کر قتل کیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔ خاتون طیبہ نے رات دیر گئے پہلے اپنی دو بیٹیوں کو تیزاب پلایا اور پھر خود بھی تیزاب پی لیا۔ تیزاب پلانے سے 2 سال کی مناہل اور 9 ماہ کی حجاب موقع پر ہی دم توڈ گئیں جب کہ ریسکیو 1122 نے خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ طیبہ اور اس کے شوہر مظہر کے درمیان پیسوں کے معاملے پر اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 544577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش