QR CodeQR Code

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت خرم نے لشکر جھنگوی کو کروڑوں روپے تاوان جمع کر کے دیا، پولیس ذرائع

10 Jun 2016 00:55

اسلام ٹائمز: لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لشکر جھنگوی سے تحریک طالبان کے مطیع الرحمن گروپ میں شامل ہوا تھا اور ان کو فنڈز فراہم کرنے کے لئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سی آئی اے پولیس لاہور کے ساتھ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا دہشت گرد اشتہاری ملزم خرم لطیف نہایت خطرناک اور چالاک تھا، خرم حساس ادارے کے اہلکار اکبر زمان کو 2 کروڑ، برانڈرتھ روڈ لاہورکے تاجر شعیب کو 10 کروڑ روپے، لبرٹی مارکیٹ لاہور سے تاجر حمید کو ایک کروڑ روپے، راولپنڈی سے گل خان نامی شہری کو 6 کروڑ روپے، اسلام آباد سے شیخ حفیظ کو 30 کروڑ روپے، کلثوم پلازہ اسلام آباد سے محمد طاہر کو 16 کروڑ روپے، راولپنڈی سے شاہ زیب کو 5 کروڑ روپے اور ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد آصف کو 6 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کرنے کی وارداتوں میں نہ صرف خود ملوث تھا، بلکہ ان کا مرکزی کردار تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم لشکر جھنگوی سے تحریک طالبان کے مطیع الرحمن گروپ میں شامل ہوا تھا اور ان کو فنڈز فراہم کرنے کے لئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔


خبر کا کوڈ: 544619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544619/پولیس-مقابلے-میں-ہلاک-ہونے-والے-دہشت-خرم-نے-لشکر-جھنگوی-کو-کروڑوں-روپے-تاوان-جمع-کر-کے-دیا-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org