QR CodeQR Code

حسنی مبارک کے سوئس بینک اکاؤنٹس منجمد

12 Feb 2011 13:43

اسلام ٹائمز:سوئس وزارت خارجہ کے ترجمان لارز نوچل کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے بینک اکاونٹس یا اثاثوں کی تفصیلات نہیں بتائیں


برن:اسلام ٹائمز-سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے سوئس بینکوں میں حسنی مبارک اور ان کے اہل خانہ کے تمام اثاثے منجمد کر دیے۔ سوئس وزارت خارجہ کے ترجمان لارز نوچل کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے بینک اکاونٹس یا اثاثوں کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ترجمان کے مطابق سوئس حکومت نہیں چاہتی کہ اگر یہ اثاثے مصری سرکار کی ملکیت ہو تو کسی قسم کی پیچیدگی پیدا ہو۔ سوئس نیشنل بینک کے مطابق دو ہزار نو کے آخر تک سوئس اکاونٹس میں تین اعشاریہ چھ بلین فرانک موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 54462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/54462/حسنی-مبارک-کے-سوئس-بینک-اکاؤنٹس-منجمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org