QR CodeQR Code

حکومت کسانوں کو سمارٹ فون کا لالی پاپ دینے کے بجائے زراعت دوست اقدامات کرے، عامر سلطان چیمہ

11 Jun 2016 00:34

اسلام ٹائمز: ق لیگ کے ایم پی اے کا سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیج، کھاد، زرعی آلات اور زرعی ادوایات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، حکمران ٹولہ زراعت پیشہ لوگوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کر کے زراعت کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ق سرگودہا کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عامر سلطان چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض دعوؤں سے زراعت کی ترقی نا ممکن ہے۔ ق لیگ کے ایم پی اے کا سرگودہا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو سمارٹ فون کا لالی پاپ دینے کے بجائے زراعت دوست اقدامات کرے، محض بلندو بانگ دعوؤں اور کھوکھلے وعدوں سے زراعت ترقی نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیج، کھاد، زرعی آلات اور زرعی ادوایات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، جس کی بناء پر شعبہ زراعت سر ا سر گھاٹے کا سودا بن چکا ہے، حکمران ٹولہ زراعت پیشہ لوگوں سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کر کے زراعت کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 544650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544650/حکومت-کسانوں-کو-سمارٹ-فون-کا-لالی-پاپ-دینے-کے-بجائے-زراعت-دوست-اقدامات-کرے-عامر-سلطان-چیمہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org