0
Friday 10 Jun 2016 12:46

دفاع پاکستان کونسل آج ڈرون حملوں کیخلاف یوم احتجاج منائیگی

دفاع پاکستان کونسل آج ڈرون حملوں کیخلاف یوم احتجاج منائیگی
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے امریکہ و بھارت کے معاہدوں، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی سازشوں اور ڈرون حملوں کیخلاف آج یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، ملتان،کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سرکار کی سرپرستی کرکے خطہ کے امن کو برباد کررہا ہے، حکومت پاکستان دونوں ملکوں کے مابین حالیہ معاہدوں پر خاموشی اختیار نہ کرے بلکہ بین الاقوامی سطح پر امریکی و بھارتی مذموم عزائم کو کھل کر بے نقاب کیا جائے، غیور پاکستانی قوم امریکہ و بھارت کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، سید منورحسن، سردارعتیق احمد خان، احمد لدھیانوی، مولانا فضل الرحمن خلیل، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، سید ضیااللہ شاہ بخاری اور حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں شروع کر رکھی ہیں، امریکہ کی جانب سے بھارتی فضائی و سمندری حدود اور فوجی اڈے استعمال کرنے کے معاہدے پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں، امریکہ کی جانب سے بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل کرنے کا مقصد پاکستان کو معاشی و دفاعی طور پر کمزور کرنا ہے، پاکستان مسلم دنیا اور چین کے ساتھ مل کر دفاعی پالیسیاں ترتیب دے۔
خبر کا کوڈ : 544664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش