0
Friday 10 Jun 2016 18:06

5 رمضان المبارک سے یوم القدس کی بھرپور انداز میں مہم شروع کی جائیگی، آئی ایس او کراچی

5 رمضان المبارک سے یوم القدس کی بھرپور انداز میں مہم شروع کی جائیگی، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس کی زیر صدارت جمعة الوداع کو یوم القدس منانے کے حوالے سے اہم اجلاس المصطفیٰ ہاؤس میں طلب کیا گیا جس میں کابینہ ممبران سمیت دیگر سینئر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی یاور عباس کا کہنا تھا کہ ارض فلسطین انبیا ءکی سرزمین بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اوّل اس وقت غاصب صہیونی ریاست کے قبضے میں ہے، مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے ان اساسی اور بنیادی مسائل میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ کئی عشروں سے امت مسلمہ کو بے چین کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے سربراہ یوں تو اپنے ہر مسئلے کو عربوں کا مسئلہ قرار دےکر اس کے لئے شب و روز کوششیں کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مسئلے پر ان کا رویہ ہمیشہ دفاعی یا انتہائی کمزور رہا ہے۔

یاور عباس کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی خاموشی، عرب حکمرانوں کا منافقانہ رویہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے دوہرے معیار اور عالمی برادری کی عدم توجہ اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ امت مسلمہ اتحاد و وحدت اور اسلامی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے میدان عمل میں آجائے۔ یاور عباس کا کہنا تھا کہ یوم القدس اس بات کا بہترین موقع ہے کہ ہم امت واحدہ کی صورت میں اپنے تمام تر فروعی اختلافات اور مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے قبلہ اوّل کی آزادی کے لئے سراپا احتجاج بن جائیں۔ اجلاس میں صدر کراچی ڈویژن نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ 5 رمضان المبارک سے یوم القدس کی بھرپور انداز میں مہم کا آغاز کیا جائے گا اور پورے شہر میں یوم القدس کی تشہیر کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 544716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش