0
Friday 10 Jun 2016 20:57

صومالیہ، الشباب کے حملوں کو پسپا کر دیا گیا

صومالیہ، الشباب کے حملوں کو پسپا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ صومالیہ میں حکام اور رہائشیوں نے تصدیق کی ہے کہ صومالی فوررسز اور ایتھوپیا کے فوجیوں نے شدت پسند گروپ الشباب کے ہلگان نامی گاؤں پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کو مار بھگایا ہے۔ گاؤں کے سربراہ گوہاد عبدی وارسیم نے بتایا کہ "درجنوں" عسکریت پسند مارے بھی گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کو کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ گاؤں میں واقع ایتھوپیا کے فوجی اڈے کے داخلے دروازے پر خودکش دھماکا کیا جس کے بعد اسلحے سے لیس دیگر شدت پسندوں نے حملہ کیا۔ یہ علاقہ دارالحکومت موغادیشو سے کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 544746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش