QR CodeQR Code

غیرت کے نام پر خواتین کا قتل، ملک میں نئی بحث شروع

10 Jun 2016 20:58

اسلام ٹائمز: غیرت کے نام پر قتل کا تازہ ترین واقعہ جمعہ کو لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں پیش آیا تھا، جہاں ایک باپ نے پسند کی شادی کرنے والی اپنی بیٹی اس کے شوہر اور ایک تیسرے شخص کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات کوئی نئی بات نہیں لیکن حالیہ ہفتوں میں ملک کے مختلف حصوں سے خصوصاً "غیرت کے نام پر قتل" اور لڑکیوں کو جلائے جانے کے واقعات نے ایک بار پھر ملک میں عورتوں کے تحفظ پر بحث کی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کا تازہ ترین واقعہ جمعہ کو لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں پیش آیا تھا، جہاں ایک باپ نے پسند کی شادی کرنے والی اپنی بیٹی اس کے شوہر اور ایک تیسرے شخص کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعض نام نہاد ملاں غیرت کے نام پر قتل کو جائز قرار دے رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس حوالے سے کافی عرصہ سے فعال نظر آرہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 544747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544747/غیرت-کے-نام-پر-خواتین-کا-قتل-ملک-میں-نئی-بحث-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org