QR CodeQR Code

سعودی عرب کیجانب سے دہشتگرد گروہ داعش کی مالی امداد کا اعتراف

10 Jun 2016 17:13

اسلام ٹائمز: عراقی خبر رساں ایجنسی نون کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہا ہے کہ فلوجہ کی آزادی کے آپریشن میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی مشارکت کی صورت میں داعش کے لئے سعودی عرب کی حمایت کا دورازہ کھل جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے دہشت گرد گروہ داعش کی مالی امداد کا اعتراف کر لیا ہے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی نون کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کہا ہے کہ فلوجہ کی آزادی کے آپریشن میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی مشارکت کی صورت میں داعش کے لئے سعودی عرب کی حمایت کا دورازہ کھل جائے گا۔ سعودی عرب سمیت عراق کے دشمنوں نے اس ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔ سعودی عرب سے وابستہ ذرائع ابلاغ عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کو شیعہ سنی جنگ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ عوام کے مذہبی جذبات بھڑکا کر اہلسنت کی مدد کے بہانے فلوجہ میں داعش دہشت گرد گروہ کو کمک پہنچائی جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 544769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/544769/سعودی-عرب-کیجانب-سے-دہشتگرد-گروہ-داعش-کی-مالی-امداد-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org